نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجہ الوداع انسانی
حقوق کا بہترین چارٹر ہے
جوہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
شیخ الحدیث
مولانا عبدالقیوم حقانی
ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز عبد الولی خان یو
نیورسٹی مردان نے امسال عشرہ رحمُۃ
اللعالمین کو خوب جوش و خروش سے منا
کر نئے سشن کا آغاز نبی کریم ﷺ کے محبت اور اخلاق حسنہ کے تعارف سے کیا ۔
چئرمین پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین
حقانی
تعلیمی اداروں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمی پالیسی
عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔
·
پرووائس چانسلر
پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت
·
تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان
میں عشرہ رحمۃ اللعالمین کے اہتمام میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے
پروفیسرز نے سیرت کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے اور حسن قرات ونعت خوانی کا
اہتمام کیا گیا ۔ ڈاکٹرآب ظاہر خان نے " اقلیتوں کے حقوق سیرت النبی ﷺ
کی روشنی میں" ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے ریاست مدینہ اور اس کے مختلف معاشرتی طبقات کا اشتراک اور
پروفیسر ڈاکٹر صالح الدین نے شان
محمد ﷺ اور ہماری ذمہ داریاں کے
عنوان پر تفصیلی لیکچرزدیے۔
18 اکتوبر 2021 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گیارہواں سیرت
سیمینار کا انعقاد فیکلٹی آف آئی بی ایل کی کانفرنس ہال میں کیا گیا ، جس میں تین سو سے زیادۃ طلبا ،طالبات ،اساتذہ کرام اور سٹاف نے شرکت کیں۔سٹیج کے فرائض
جناب پروفیسر ڈاکٹر ابظاہر خان نے سر انجام دیے۔
ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر حافظ
صالح الدین نے کہا کہ اکیڈمک سیشن فال2021 کی افتتاح ایک ایسی شخصیت سے ہورہی ہے جو
سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور بین الاقوامی سکا لر ہیں ۔ ان کی علمی اور دینی خدمات کا ایک طویل
فہرست ہے اُن کی آمد یونیورسٹی کے اس سیشن کے لئے ایک نیک فال ثابت ہوگا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا
عبدالقیوم حقانی صاحب تھے ۔آپ نے "انسانی
حقوق : تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں" کے عنوان پر
تقریر کرتے ہوئےکہا ، کہ نبی کریم
ﷺ نے خطبہ حجہ الوداع میں انسانی حقوق کا جو چارٹر دیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ
ہے۔انھوں نے طلبہ پر واضح کیا کہ انسانی حقوق
کے حوالے سے اسلامی لٹریچر خود کفیل ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے نکات کا اصل ماخذ سیرت طیبہ ﷺ ہے
۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ اس مادر علمی میں اس سے فا ئدہ اٹھا کر معاشرے کو فا ئدہ پہنچائے۔آپ نے کہا مجھے
پاکستان کے اکثر جامعات میں جانے کا اتفاق ہو ا ہے لیکن جو علمی اور تحقیقی ما حول
میں نے عبد الولی خان یو نیورسٹی میں اس کے اساتذہ اور انتظامیہ کے بار ے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سنا تھا آج میں نے عملی طور پر دیکھ لیا ہے۔اس کی ڈیجٹل
لاٗبریری،قابل ترین اساتذہ کرام اور دیگر
سہولیات کو دیکھ کر میرا دل اس کے رئیس جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق صاحب،پرو وائس
چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت صاحب اور ان کے ٹیم کے لیے دعا گوہ رہا۔
آپ نے چیرمین شعبہ اسلامیات سمیت تمام فیکلٹی ممبرز کا صمیم قلب سے شکریہ اداکر
کے اس کے وجود اور ترقی کو اس یو نیورسٹی کے لیے مزید حفاظت اور ترقی کا ضامن قرار
دے دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت ، پرو وائس چانسلرنے
مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حقوق
انسانیت پر آپ کے لیکچر کو اس یونیورسٹی
کے فیکلٹی اور سٹاف کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہو ئے اس قسم کے علمی سیمنارز
اور شعبہ اسلامیات کی کار کردگی کو سراہا اور اس بات کی توثیق کی کہ ہیومن را ئٹس
کے حوالے سے اسلام نے جس طریقہ کار کی وضاحت کی ہے وہ ہمیں کسی اور مذہب اور قانون
میں نہیں ملتی۔اب ضرورت صرف اس کی صحیح تفہیم اور عمل کی ہے۔
چیئر مین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر صالح الدین نے وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور
الحق صاحب کی طرف سے مہمانی خصوصی،شعبہ اسلامیات کے تمام فیکلٹی ممبرز ،عشرہ رحمۃ للعالین
کے اندر مختلف موضوعات پر لیکچر دینے والے
پروفیسرز،انتظامیہ اور تمام شعبہ ہائے جات سے شرکت کرنے والے اساتذہ اور طلبا کا
شکریہ اادا کیا۔
مولانا حافظ سید سلیم اللہ فیکلٹی ممبر شعبہ
اسلامیات نے یونیورسٹی کی مزید
ترقیات کے لیے ایک جامع دعائیہ کلمات سے
مجلس کو برخواست کرایا۔