رشین
ایمبیسی اسلام آباد کے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا وفد میں
مسٹر اندے جی ڈائریکٹر کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،ارسلا خان اعزازی کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی
برائے کامرس ذیشان خانزادہ خان شامل تھے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور
الحق سے ملاقات کی انہوں نے رشین وفد کو عبدالولی خان یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی
بریفنگ دی وائس چانسلر نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی حالیہ ولڈ رینکنگ کے
حوالے سے وفد کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پاکستان کی
واحد یونیورسٹی ہے جس کے 6کیمپسزز کو یونیورسٹی
کا درجہ ملا ہے اس سال فال سمسٹر میں بی ایس
پروگرام کیلئے 18 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 25 نئے پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں عبدالولی
خان یونیورسٹی مردان پہلی بار جرمنی کی ایک کمپنی کے اشتراک کے ساتھ ڈاکٹر
عابد کی بنائی گئی ویکسین کو کمرشلائز
کرنے جا رہی ہے حالیہ کرونا وبا کے دوران
ھم نے طلباء و طالبات کی قیمتی وقت کو
ضائع ہونے سے بچایا ہے جس کے لیے ہم نے
پاکستان کی بہترین لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کیا ہے رشین وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی
مردان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا یونیورسٹی میوزیم میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء
وطالبات کی بنائی گئی پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا اور میوزیم کے مختلف حصوں
میں خاصی دلچسپی ظاہر کی اس کے علاوہ وہ نئے اکیڈمک بلاک کا بھی دورہ کیا جس میں سنٹرل لیب کو ایک آئیڈیل
لیب قرار دیا
رشین کونسلر جرنل نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان
کے لیے دس PhD
سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے بارے میں طلباء
و طالبات کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی یاد رہے اس کو سکالرشپ کے پلائی کے لیے آخری
تاریخ 30 اکتوبر ہے پورے پاکستان کے لیے
ٹوٹل 19 سکالرشپ ہےجس میں سے دس سکالر شپ
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ مشترکہ ریسرچ
پروگرام ،مشترکہ کانفرنسزکے علاوہ
مشترکہ ریسرچ جرنلزشروع کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر اتفاق کیا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر ذیشان خانزادہ
خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان
کے لیے احساس سکالرشپ کی موجودہ تعداد کو دگنا
کرنا میری اولین ترجیح ہوگی جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان عالمی طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ
دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیز کے ریسرچر عبد
الولی خان یونیورسٹی مردان کے سائٹیشن کا رخ کرتے ہیں یہ یونیورسٹی مستقبل قریب میں
مزید ترقی کرے گی انہوں نے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر
و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے گے آخر میں تمام مہمانوں نے ایڈمنسٹریشن کی عمارت کے سامنے پودا لگایا اور یونیورسٹی کی
جانب سے ظہرانے میں شرکت کی