Search Box

Showing posts with label Department of Islamic Studies. Show all posts
Showing posts with label Department of Islamic Studies. Show all posts

Friday, March 24, 2023

رمضان 2023 اور ہماری ذمہ داریاں

شعبہ اسلامیات اور انگلش میں  آج 22 مارچ 2023 کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں  استقبال رمضان 2023 اور ہماری تیاریاں کے عنوان سے زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر آیاز احمد،چئرمین شعبہ انگلش  ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر سہیل أنور کوارڈینیٹر ایم فل پروگرام،ڈاکٹر محمد ذکریا کوارڈینیٹر بی ایس پروگرام،ڈاکٹر لیاقت اقبال کوارڈینیٹر بی ایس انگلش پروگرام،ڈاکٹر عرفان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر،ڈاکٹر ابظاہر خان ایسو سی ایٹ پروفیسر ،دیگر فیکلٹی ممبران،اسسٹنگ سٹاف اور طلبہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین ڈپیارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین نے ریسور پرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔

تمہید ی کلمات ڈاکٹر لیاقت اقبال جب کہ تعارفی بات  ڈاکٹر سہیل أنور نے پیش کیا۔

پرو فیسر ڈاکٹر صالح الدین نے  اپنے لیکچر میں  رمضا ن المبارک کے لیے خود کو روحانی طور پر تیار کرنے پر زور دیا  کہ کس طرح ہم اس رمضان المبارک کو گزشتہ رمضان سے زیادہ بہتر اور کارآمد بنا سکتے ہیں؟ 

انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رمضان کا با برکت مہینہ   کل سے شروع ہونے ولا ہے اور ہر ایک مسلمان کو رمضان کے شب وروز کو دنیوی اور آخروی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ 

 ہمیں  اس  ماہ مقدس سے  زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹنے کے لیے سب  سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا خود احتسابی کا عمل نہایت ضروری ہے  اس کے ساتھ ساتھ  اپنے خاندان  کے افراد کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے، اپنے کام کرنے کی جگہ پر خود کو  ایک دیانتدار معلم ،سٹو ڈنٹ ،ایک ذمہ دار شہری  اور بہترین مسلمان کے طور پر پیش کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کے ایک امتی کے طور پر اپنی ذمہ داری کو بجالانا ضروری ہوگا۔ 

آپ نے فرمایا کہ ہمیں رمضان المبارک میں لایعنی کاموں  ،  بیسیار خوری  ،  فضول خرچی،  اور دیگربرے اعمال  سے اجتناب کرنا ہوگا  اور اس کے ساتھ فرائض کی ادائیگی ،  قرآن کریم کی تلاوت،ذکر و اذکار،   نفلی عبادات ، تہجد اور صدقات  کا اہتمام کرنا ہوگا۔












Wednesday, October 20, 2021

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں عشرہ رحمۃ اللعالمین کا اہتمام.

نبی کریم ﷺ کا  خطبہ حجہ الوداع   انسانی حقوق کا  بہترین  چارٹر  ہے  جوہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شیخ الحدیث  مولانا عبدالقیوم حقانی

ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز عبد الولی خان یو نیورسٹی مردان  نے امسال عشرہ رحمُۃ اللعالمین  کو خوب جوش و خروش سے منا کر         نئے سشن کا آغاز    نبی کریم ﷺ  کے محبت اور اخلاق حسنہ کے تعارف سے کیا ۔

چئرمین پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین   حقانی

تعلیمی اداروں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمی پالیسی عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

·       پرووائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت

·        تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں  عشرہ رحمۃ اللعالمین  کے اہتمام میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے پروفیسرز نے سیرت کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے اور حسن قرات ونعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈاکٹرآب ظاہر خان نے " اقلیتوں کے حقوق سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں" ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے ریاست مدینہ  اور اس کے مختلف معاشرتی طبقات کا اشتراک   اور پروفیسر ڈاکٹر  صالح الدین نے شان محمد ﷺ اور ہماری ذمہ داریاں  کے عنوان پر تفصیلی لیکچرزدیے۔

18 اکتوبر 2021 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گیارہواں سیرت سیمینار کا انعقاد فیکلٹی آف آئی بی ایل کی کانفرنس ہال میں کیا گیا  ، جس میں تین سو سے زیادۃ طلبا ،طالبات  ،اساتذہ کرام اور سٹاف نے شرکت کیں۔سٹیج کے فرائض جناب پروفیسر ڈاکٹر ابظاہر خان نے سر انجام دیے۔

ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر حافظ صالح الدین نے کہا کہ اکیڈمک سیشن فال2021  کی افتتاح ایک ایسی شخصیت سے ہورہی ہے جو سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور بین الاقوامی سکا لر  ہیں ۔ ان کی علمی اور دینی خدمات کا ایک طویل فہرست ہے اُن کی آمد یونیورسٹی کے اس سیشن کے لئے ایک نیک فال ثابت ہوگا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب تھے ۔آپ نے  "انسانی حقوق : تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں"  کے عنوان پر  تقریر کرتے ہوئےکہا ، کہ  نبی کریم ﷺ نے خطبہ حجہ الوداع میں انسانی حقوق کا جو چارٹر دیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انھوں نے طلبہ پر واضح کیا کہ انسانی حقوق  کے حوالے سے اسلامی لٹریچر خود کفیل ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر  کے نکات کا اصل ماخذ سیرت طیبہ ہے ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ اس مادر علمی میں اس سے فا ئدہ اٹھا کر  معاشرے کو فا ئدہ پہنچائے۔آپ نے کہا مجھے پاکستان کے اکثر جامعات میں جانے کا اتفاق ہو ا ہے لیکن جو علمی اور تحقیقی ما حول میں نے عبد الولی خان یو نیورسٹی میں اس کے اساتذہ اور انتظامیہ کے بار ے میں  پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا  کے ذریعے سنا تھا  آج میں نے عملی طور پر دیکھ لیا ہے۔اس کی ڈیجٹل لاٗبریری،قابل ترین اساتذہ کرام  اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر میرا دل اس کے رئیس جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق صاحب،پرو وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت صاحب اور ان کے ٹیم کے لیے دعا گوہ رہا۔

آپ نے چیرمین شعبہ اسلامیات سمیت  تمام فیکلٹی ممبرز کا صمیم قلب سے شکریہ اداکر کے اس کے وجود اور ترقی کو اس یو نیورسٹی کے لیے مزید حفاظت اور ترقی کا ضامن قرار دے دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت ، پرو وائس چانسلرنے مہمان  خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حقوق انسانیت پر آپ کے لیکچر کو  اس یونیورسٹی کے فیکلٹی اور سٹاف کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہو ئے اس قسم کے علمی سیمنارز اور شعبہ اسلامیات کی کار کردگی کو سراہا اور اس بات کی توثیق کی کہ ہیومن را ئٹس کے حوالے سے اسلام نے جس طریقہ کار کی وضاحت کی ہے وہ ہمیں کسی اور مذہب اور قانون میں نہیں ملتی۔اب ضرورت صرف اس کی صحیح تفہیم اور عمل کی ہے۔

چیئر مین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر صالح  الدین نے وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق صاحب کی طرف سے مہمانی خصوصی،شعبہ اسلامیات کے تمام فیکلٹی ممبرز ،عشرہ رحمۃ للعالین کے اندر مختلف موضوعات پر  لیکچر دینے والے پروفیسرز،انتظامیہ اور تمام شعبہ ہائے جات سے شرکت کرنے والے اساتذہ اور طلبا کا شکریہ اادا کیا۔

مولانا حافظ سید سلیم اللہ فیکلٹی ممبر شعبہ اسلامیات نے  یونیورسٹی کی مزید ترقیات  کے لیے ایک جامع دعائیہ کلمات سے مجلس کو برخواست کرایا۔

 

 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

Thursday, May 21, 2020

Book Published By Dr. Saeed-ur-Rahman Equated to 2 "X" Category Publications By HEC


The book Tahqeeqat-e-Islamiyat (Urdu Islamic Research Index) book published by, Dr. Saeed-ur-Rahman, Assistant Professor, Department of Islamic Studies, Abdul Wali Khan University Mardan has been equated to 2 "X" Category Publications by Higher Education Commission "HEC"



Friday, November 22, 2019

Mr. Saeedul Haq a PhD Scholar of the Department of Islamic Studies won Presidential Seerat Award for the Year 2019


Saeed ul haq jadoon PhD scholar (Supervisee of Dr. Salihuddin) at Abdul wali Khan university Mardan has been nominated for presidential award for writing of Research paper in competition seerah (PBUH) 2019, under the ministry of religious affairs and interfaith Harmony Islamabad.

The Award was presented to Him on behalf of the worthy President of Pakistan by the Foreign Special Guest Dr. Abdul Samad Sheikh the Vice President Alcazar University Egypt on November 10, 2019 in Islamabad.

Worth mentioning here, that Mr. Saeedhul Haq Jadoon is the author of 9 books and has published 20 Research papers in HEC Recognized journals as well.
He has presented his 9 Research papers in national and international conferences. 

In a reply to the Question of a Journalist in the event, Mr. Saeedul Haq told “All the credit goes to the Department of Islamic Studies and AWKUM, because I was nothing without the helping hands of my teachers and the Conducive environment of Research at AWKUM”.
All the Faculty members of the Department of Islamic studies congratulated him and prayed for further Success in His future undertakings.




Wednesday, October 2, 2019

Dr. Saeed-ur-Rahman Attended Training Workshops


Dr. Saeed-ur-Rahman, Assistant Professor, Department of Islamic Studies AWKUM has attended all the four training workshops required for IRI International Post Doctoral Fellowship (2018-19, 1st Batch) at Islamic Research Institute, International Islamic University Islamabad.





Monday, September 23, 2019

Notification Form Department of Islamic Studies Regarding MPhil/PhD Interview

*اطلاع برأے انٹرویو ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرام اسلامک سٹڈیز *

ایم فل، پی ایچ ڈی اسلامک سٹڈیز میں داخلے کے لیے آن لائن اپلائی کرنے والے اہل ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے Valid NTS Result Card (GAT General for MPhil &  GAT Subject for PhD) ، اصلی اسناد اور ان کے دو عدد فوٹو کاپیز سیٹسس کے ساتھ درج ذیل شیڈول کے مطابق انٹرویو کے لیے چیرمین آفس، شعبہ علوم  اسلامیہ، عبدالولی خان یونیورسٹی، گارڈن کیمپس، مردان میں حاضر ہوجائیں۔ شکریہ

برائے ایم فل: منگل 24 ستمبر 2019ء (صبح 10 بجے)

برائے پی ایچ ڈی: بدھ 25 ستمبر 2019ء (صبح 10بجے)

نوٹ: جن امیدواران نے حال ہی میں GAT  ٹیسٹ دیاتھا وہ NTS ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ چیک کرلیں، پاس ہونے کی صورت میں  رزلٹ کارڈ کا پرنٹ آؤٹ لے کر اصل اسناد اور فوٹو کاپیز کے ساتھ تشریف لائیں۔