شعبہ اسلامیات اور انگلش میں آج 22 مارچ 2023 کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی
میں استقبال رمضان 2023 اور ہماری تیاریاں کے عنوان سے زیر صدارت پروفیسر
ڈاکٹر آیاز احمد،چئرمین شعبہ انگلش ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر سہیل أنور کوارڈینیٹر ایم
فل پروگرام،ڈاکٹر محمد ذکریا کوارڈینیٹر بی ایس پروگرام،ڈاکٹر لیاقت اقبال
کوارڈینیٹر بی ایس انگلش پروگرام،ڈاکٹر عرفان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر،ڈاکٹر ابظاہر
خان ایسو سی ایٹ پروفیسر ،دیگر فیکلٹی ممبران،اسسٹنگ سٹاف اور طلبہ طالبات نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین ڈپیارٹمنٹ آف اسلامک
سٹڈیز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین نے ریسور پرسن
کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔
تمہید ی کلمات ڈاکٹر لیاقت اقبال
جب کہ تعارفی بات ڈاکٹر سہیل أنور نے پیش
کیا۔
پرو فیسر ڈاکٹر صالح الدین نے
اپنے لیکچر میں رمضا ن المبارک کے لیے خود کو روحانی طور پر تیار کرنے پر
زور دیا کہ کس طرح ہم اس رمضان المبارک کو گزشتہ رمضان سے زیادہ بہتر اور
کارآمد بنا سکتے ہیں؟
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ
رمضان کا با برکت مہینہ کل سے شروع ہونے ولا ہے اور ہر ایک مسلمان کو
رمضان کے شب وروز کو دنیوی اور آخروی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی
کرنی چاہیے ۔
ہمیں اس
ماہ مقدس سے زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹنے کے لیے سب سے پہلے اپنا
محاسبہ کرنا ہوگا خود احتسابی کا عمل نہایت ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ
اپنے خاندان کے افراد کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے، اپنے کام
کرنے کی جگہ پر خود کو ایک دیانتدار معلم
،سٹو ڈنٹ ،ایک ذمہ دار شہری اور بہترین مسلمان کے طور پر پیش کرنا ہوگا اور
اس کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کے ایک امتی کے طور پر اپنی ذمہ داری کو بجالانا ضروری
ہوگا۔