Search Box
Thursday, October 28, 2021
Wednesday, October 27, 2021
Friday, October 22, 2021
Thursday, October 21, 2021
AWKUM Retained the No.1 position in KP in the World University Ranking of Emerging Economies
By the grace of Allah, the almighty, Abdul Wali Khan University (AWKUM) retained the No.1 position in KP in the World University Ranking of Emerging Economies for two consecutive years. AWKUM is placed among top 200 universities and ranked 176th. Times Higher Education (THE) has announced the result of its Emerging Economies ranking. Overall, there are 698 universities in the ranking this year, up from 606 in 2021, and 50 territories are represented, two more than last year. Only three universities from Pakistan could make their way to top 200. Despite the major adversity of Covid-19, AWKUM remained successful to make remarkable gain in terms of global recognition. Earlier this year THE announced World’s Universities Ranking 2022 and according to that AWKUM is No.1 University in KP, No.1 in Pakistan in Life Sciences and 601 in overall world ranking
It is important
to mention that participation in ranking enables an institution to ascertain
the areas that need to be strengthened. This achievement indicates that our faculty is tremendously
talented, dedicated and productive as teachers and researchers. This is where the vision of
the leadership takes the institution to new heights. The Vice chancellor has given
top priority to the research, teaching skills and developing international
outlook. In this regard special grants were given to researchers and
faculty to produce quality work in their fields. He believes that good institution invests in individuals to
get higher returns.
These steps have turned the university into an eminent educational brand. In
his message, the vice chancellor congratulated the students, faculty and staff
of AWKUM and said “Its just the beginning, we have to go a
long way ahead. It’s a high time to take AWKUM to new heights and together we
will make it happen InshaAllah.”
Wednesday, October 20, 2021
رشین ایمبیسی اسلام آباد کے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا
رشین
ایمبیسی اسلام آباد کے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا وفد میں
مسٹر اندے جی ڈائریکٹر کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،ارسلا خان اعزازی کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی
برائے کامرس ذیشان خانزادہ خان شامل تھے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور
الحق سے ملاقات کی انہوں نے رشین وفد کو عبدالولی خان یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی
بریفنگ دی وائس چانسلر نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی حالیہ ولڈ رینکنگ کے
حوالے سے وفد کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پاکستان کی
واحد یونیورسٹی ہے جس کے 6کیمپسزز کو یونیورسٹی
کا درجہ ملا ہے اس سال فال سمسٹر میں بی ایس
پروگرام کیلئے 18 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 25 نئے پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں عبدالولی
خان یونیورسٹی مردان پہلی بار جرمنی کی ایک کمپنی کے اشتراک کے ساتھ ڈاکٹر
عابد کی بنائی گئی ویکسین کو کمرشلائز
کرنے جا رہی ہے حالیہ کرونا وبا کے دوران
ھم نے طلباء و طالبات کی قیمتی وقت کو
ضائع ہونے سے بچایا ہے جس کے لیے ہم نے
پاکستان کی بہترین لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کیا ہے رشین وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی
مردان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا یونیورسٹی میوزیم میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء
وطالبات کی بنائی گئی پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا اور میوزیم کے مختلف حصوں
میں خاصی دلچسپی ظاہر کی اس کے علاوہ وہ نئے اکیڈمک بلاک کا بھی دورہ کیا جس میں سنٹرل لیب کو ایک آئیڈیل
لیب قرار دیا
رشین کونسلر جرنل نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان
کے لیے دس PhD
سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے بارے میں طلباء
و طالبات کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی یاد رہے اس کو سکالرشپ کے پلائی کے لیے آخری
تاریخ 30 اکتوبر ہے پورے پاکستان کے لیے
ٹوٹل 19 سکالرشپ ہےجس میں سے دس سکالر شپ
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ مشترکہ ریسرچ
پروگرام ،مشترکہ کانفرنسزکے علاوہ
مشترکہ ریسرچ جرنلزشروع کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر اتفاق کیا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر ذیشان خانزادہ
خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان
کے لیے احساس سکالرشپ کی موجودہ تعداد کو دگنا
کرنا میری اولین ترجیح ہوگی جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان عالمی طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ
دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیز کے ریسرچر عبد
الولی خان یونیورسٹی مردان کے سائٹیشن کا رخ کرتے ہیں یہ یونیورسٹی مستقبل قریب میں
مزید ترقی کرے گی انہوں نے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر
و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے گے آخر میں تمام مہمانوں نے ایڈمنسٹریشن کی عمارت کے سامنے پودا لگایا اور یونیورسٹی کی
جانب سے ظہرانے میں شرکت کی
One day seminar on Ecommerce (Freelancing)
The
Business Incubation Center in collaboration with Enablers Pakistan organized a
one day seminar on Ecommerce (Freelancing) on October 11, 2021 at IBL AWKUM. The
main purpose of the seminar was to teach the students on how to set up online
business and start earning money online.
Enablers
Trainer’s from KPK delivered a brief presentation on the ecommerce field and
freelancing. In the end Dr. Mohammad Jehangir, Director Business Incubation
Center AWKUM thanked Enablers for providing such a fruitful opportunity for
AWKUM students in the field of ecommerce. He welcomed Enablers for signing MoU
with BIC AWKUM for strengthening digital entrepreneurship for the student’s
benefit.
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں عشرہ رحمۃ اللعالمین کا اہتمام.
نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجہ الوداع انسانی حقوق کا بہترین چارٹر ہے جوہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
شیخ الحدیث
مولانا عبدالقیوم حقانی
ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز عبد الولی خان یو
نیورسٹی مردان نے امسال عشرہ رحمُۃ
اللعالمین کو خوب جوش و خروش سے منا
کر نئے سشن کا آغاز نبی کریم ﷺ کے محبت اور اخلاق حسنہ کے تعارف سے کیا ۔
چئرمین پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین
حقانی
تعلیمی اداروں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمی پالیسی
عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔
·
پرووائس چانسلر
پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت
·
تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان
میں عشرہ رحمۃ اللعالمین کے اہتمام میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے
پروفیسرز نے سیرت کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے اور حسن قرات ونعت خوانی کا
اہتمام کیا گیا ۔ ڈاکٹرآب ظاہر خان نے " اقلیتوں کے حقوق سیرت النبی ﷺ
کی روشنی میں" ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے ریاست مدینہ اور اس کے مختلف معاشرتی طبقات کا اشتراک اور
پروفیسر ڈاکٹر صالح الدین نے شان
محمد ﷺ اور ہماری ذمہ داریاں کے
عنوان پر تفصیلی لیکچرزدیے۔
18 اکتوبر 2021 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گیارہواں سیرت
سیمینار کا انعقاد فیکلٹی آف آئی بی ایل کی کانفرنس ہال میں کیا گیا ، جس میں تین سو سے زیادۃ طلبا ،طالبات ،اساتذہ کرام اور سٹاف نے شرکت کیں۔سٹیج کے فرائض
جناب پروفیسر ڈاکٹر ابظاہر خان نے سر انجام دیے۔
ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر حافظ
صالح الدین نے کہا کہ اکیڈمک سیشن فال2021 کی افتتاح ایک ایسی شخصیت سے ہورہی ہے جو
سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور بین الاقوامی سکا لر ہیں ۔ ان کی علمی اور دینی خدمات کا ایک طویل
فہرست ہے اُن کی آمد یونیورسٹی کے اس سیشن کے لئے ایک نیک فال ثابت ہوگا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا
عبدالقیوم حقانی صاحب تھے ۔آپ نے "انسانی
حقوق : تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں" کے عنوان پر
تقریر کرتے ہوئےکہا ، کہ نبی کریم
ﷺ نے خطبہ حجہ الوداع میں انسانی حقوق کا جو چارٹر دیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ
ہے۔انھوں نے طلبہ پر واضح کیا کہ انسانی حقوق
کے حوالے سے اسلامی لٹریچر خود کفیل ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے نکات کا اصل ماخذ سیرت طیبہ ﷺ ہے
۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ اس مادر علمی میں اس سے فا ئدہ اٹھا کر معاشرے کو فا ئدہ پہنچائے۔آپ نے کہا مجھے
پاکستان کے اکثر جامعات میں جانے کا اتفاق ہو ا ہے لیکن جو علمی اور تحقیقی ما حول
میں نے عبد الولی خان یو نیورسٹی میں اس کے اساتذہ اور انتظامیہ کے بار ے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سنا تھا آج میں نے عملی طور پر دیکھ لیا ہے۔اس کی ڈیجٹل
لاٗبریری،قابل ترین اساتذہ کرام اور دیگر
سہولیات کو دیکھ کر میرا دل اس کے رئیس جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق صاحب،پرو وائس
چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت صاحب اور ان کے ٹیم کے لیے دعا گوہ رہا۔
آپ نے چیرمین شعبہ اسلامیات سمیت تمام فیکلٹی ممبرز کا صمیم قلب سے شکریہ اداکر
کے اس کے وجود اور ترقی کو اس یو نیورسٹی کے لیے مزید حفاظت اور ترقی کا ضامن قرار
دے دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت ، پرو وائس چانسلرنے
مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حقوق
انسانیت پر آپ کے لیکچر کو اس یونیورسٹی
کے فیکلٹی اور سٹاف کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہو ئے اس قسم کے علمی سیمنارز
اور شعبہ اسلامیات کی کار کردگی کو سراہا اور اس بات کی توثیق کی کہ ہیومن را ئٹس
کے حوالے سے اسلام نے جس طریقہ کار کی وضاحت کی ہے وہ ہمیں کسی اور مذہب اور قانون
میں نہیں ملتی۔اب ضرورت صرف اس کی صحیح تفہیم اور عمل کی ہے۔
چیئر مین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر صالح الدین نے وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر ظہور
الحق صاحب کی طرف سے مہمانی خصوصی،شعبہ اسلامیات کے تمام فیکلٹی ممبرز ،عشرہ رحمۃ للعالین
کے اندر مختلف موضوعات پر لیکچر دینے والے
پروفیسرز،انتظامیہ اور تمام شعبہ ہائے جات سے شرکت کرنے والے اساتذہ اور طلبا کا
شکریہ اادا کیا۔
مولانا حافظ سید سلیم اللہ فیکلٹی ممبر شعبہ
اسلامیات نے یونیورسٹی کی مزید
ترقیات کے لیے ایک جامع دعائیہ کلمات سے
مجلس کو برخواست کرایا۔
Monday, October 18, 2021
Ten Days Workshop at Pakhtunkhwa College of Arts (PCA)
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے
پختونخواہ کالج آف آرٹس کے طلبہ وطالبات میں نیوٹک کے کورس مکمل ہونے پر اسناد کی
تقسیم کیلئے تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان
خصوصی تھے پرنسپل فضل ستار درانی ڈائریکٹر اور ک ڈاکٹر طارق محمود اسفندیار آفندی اور
سنان موجود تھےتربیتی ورکشاپ نیوٹیک کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کی ریسورس
پرسن یونیورسٹی آف گجرات کے ڈیزائنر مرزا جبار تھے اس تربیتی ورکشاپ کو پختونخوا
کالج آف آرٹس کے لیکچر اسفندیار آفندی نے آرگنایزر کیا تھا وائس چانسلر پروفیسر
ڈاکٹر ظہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین لیدر
کوالٹی ہے اور لیدر کی ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے اور اس میں جدت لانے کی ضرورت ہے
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اس کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہر ممکن کوشش
مشکل کرے گی گی اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو لیدر چمڑا کے بارے میں
بنیادی نالج دینا تھا اس کی مارکیٹ ویلیو بتانا تھی ڈیزائن کے بارے میں آگاہی دینا
تھی ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کو لیدر پر ڈیزائن بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی اس کا
بنیادی فائدہ طلبہ وطالبات کو ہوگا کیونکہ یہ اس کی بدولت اپنا پروڈکٹ بنا سکتے
ہیں اور آن لائن کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور مارکیٹ میں لیدر کے نئے نئے ڈیزائن
متعارف کروا سکتے ہیں.