Search Box
Thursday, May 26, 2022
Tuesday, May 24, 2022
Monday, May 23, 2022
Election to the Senate Constituency No. 19(1)(t) Administrative
Election to the Senate Constituency No. 19(1)(n) "UPDATES"
Dr. Jehangir Khan, Department of Zoology, successfully defended his PhD
Dr. Jehangir Khan, lecturer in Zoology, has successfully
defended his PhD thesis on "Wolbachia as a Novel Tool to
Control Dengue Vector Mosquito Population" under the supervision of Prof.
Xi Zhiyong from Michigan State University, Prof. Wu Zhongdao and Prof. Wu Yu
from the Parasitology Department, Sun Yat-sen University, China.
Dr. Khan is the first Pakistani to study the Wolbachia-virus
interference pathways in Aedes mosquito vectors.
IBL SOCIETIES has arranged first informative session from a series of sessions on the topic of FREELANCING
IBL FREELANCING SOCIETY under the supervision
of IBL SOCIETIES has arranged first informative session from a series of
sessions on the topic of FREELANCING. IBL SOCIETIES are looking forward to
welcome you all in the session which is going to happen at 01 pm in IBL
CONFERENCE HALL at IBL department on Monday, 23rd May, 2022. Join to know how
you can earn from the comfort of your home.
Friday, May 20, 2022
Mr. Umar Hayat Khan Successfully Defended his MS Thesis
Under the supervision of Dr. Mushtaq Raza and
co-supervisor Dr. Palwasha Afsar, Mr. Umar Hayat Khan successfully defended and
completed his MS in computer science with the title "Pull Request
Prioritization and Recommendation Algorithms based on Acceptance and Response
Probability."
Wednesday, May 18, 2022
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی 38ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی 38ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اجلاس کو حالیہ یونیورسٹی پرفارمنس گرانٹ جو صوبائی حکومت نے فراہم کی تھی سنڈیکیٹ ممبران کو آگاہ کیا جس پر سنڈیکیٹ ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا اور وائس چانسلر کو مبارک باد دی وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ اجلاس کو آگاہ کیا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور برازیلی یونیورسٹی عنقریب ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے جس کے تحت ڈاکٹر عابد کی پیٹنس کی کمرشلائزیشن ہو گی جس سے یونیورسٹی کے آمدنی میں اضافہ ہوگا اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ آن لائن ڈگری پروگرام کی بھی منظوری دی گئی
اجلاس نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 24 ویں اجلاس کی سفارشات منظور کی گئی جس میںسال23 -2022 یونیورسٹی بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جو آئندہ سینٹ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
37ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کو بھی منظور کیا گیا ہے اجلاس میں مختلف قسم کی انٹرنل انکوائریز کو بھی نمٹاتے ہوئے اس پر فیصلے کیے گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران جو کہ پشاور اور اسلام آباد سے تشریف لائے ہیں ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کہ اس اجلاس سے یونیورسٹی کی تدریسی تعلیمی تحقیقی اور تخلیقی امور میں بہتری آئے گی اور ان ممبران کے تعاون اور رہنمائی اور مثبت سوچ کی بدولت آج کی سینڈکٹ اجلاس کی کاروائی مثبت انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچی اور تمام ایجنڈا ایٹم احسن طریقے سے مکمل ہوئے
وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی، تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت سنڈیکیٹ میں اہم، مثبت اور تعمیری نوعیت کے فیصلے کئے گئے جن کی بدولت عبدالولی خان یونیورسٹی مردان یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور دیگر امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 14000 سے زائد طلباء و طالبات اور ریسرچرز کو معیاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں فراہم کرنا اولین مقصد ہے کیونکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز یہاں زیر تعلیم ہیں۔ان کے وقت کو قیمتی اور بامقصد بنانے کے لئے یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے سنڈیکیٹ کے ممبران میں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ،جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان،سبابق وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور امتیاز گیلانی نمائندہHEC , ڈی جی پیمرہ اسلام آباد مختار احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری .HED تنویر خان
ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد فاروق
ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حبیب الحسن گیلانی , رئیس خان پرنسپل گورنمنٹ کالج اکبرپورہ نوشہرہ, روزینہ رحیم پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ،پروفیسر ڈاکٹر ہما یون،پروفیسر ڈاکٹر سعید الاسلام,پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت،پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر،پروفیسر ڈاکٹر شیر افضل ،رجسٹرار سائم سہیل ,ڈپٹی رجسٹرار حسن خان, ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر شائستہ ارشاد ، ,ڈاکٹر حاضر رحمن،ڈاکٹر یاسر شاہ،عبدالصمد خان،سہیل عالم خان، اور دیگر ممبران نے شرکت کی
Tuesday, May 17, 2022
Accreditation Inspection Committee of National Agriculture Education Accreditation Council visited AWKUM
نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکرڈیٹیشن کونسل کی ایکرڈیٹیشن انسپکشن کمیٹی نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصدفیکلٹی آف ایگریکلچر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ایکرڈیٹیشن اور معاملات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ انسپکشن ٹیم نے اس حوالے سے مختلف شعبوں ڈیپارٹمنٹ آف اگرانومی،اینٹا مالوجی،فوڈسائنس اور ہارٹیکلچر کا معائنہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورا لحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔انسپکشن ٹیم کو کانفرنس روم میں باقاعدہ طور پر یونیورسٹی اور ڈیپارٹمنٹس کی تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی و انتظامی شعبوں کے متعلق ڈاکٹر ظفر حیات، ڈاکٹرعادل حسین، ڈاکٹر امجد اقبال اور ڈاکٹر امتیاز نے بریفنگ دی۔ جس میں ایکرڈیٹیشن کونسل کے گذشتہ معائنے کے سلسلے میں مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹس میں بہتری اور اصلاحات لا کر اس شعبے کو ملک کا بہترین شعبہ بنانا ہے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا نے کہا کہ ملکی ترقی اور خود کفالت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے