Search Box

Saturday, July 2, 2022

The 39th Syndicate Meeting of Abdul Wali Khan University Mardan was held under the chairmanship of Vice Chancellor Prof. Dr. Zahoor ul Haq.

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی 39ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں  43ویں سلیکشن بورڈ اجلاس کی سفارشات کو منظور کیا گیا جس میں کیمسٹری ، ایگریکلچر ، میتھس اور بائیو کمیسٹری شعبہ جات کے لئے پانچ پروفیسرز  کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ ،زراعت

،کیمسٹری،ماحولیاتی سائنس،انگلش ،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن،آئی آر ، آرکیالوجی،ٹورازم،معاشیات میں 16 اسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی     اس کے علاوہ مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور  سنڈیکیٹ  ممبران کو آگاہ کیا جس پر  سنڈیکیٹ ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا 

   38ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کو بھی منظور کیا گیا  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران جو کہ پشاور اور اسلام آباد سے تشریف لائے ہیں ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کہ اس اجلاس سے یونیورسٹی کی تدریسی تعلیمی تحقیقی اور تخلیقی امور میں بہتری آئے گی  اور ان ممبران کے تعاون اور رہنمائی اور مثبت سوچ کی بدولت آج کی سینڈکٹ  اجلاس   کی کاروائی مثبت انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچی اور تمام ایجنڈا ایٹم احسن طریقے سے مکمل ہوئے 

وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی، تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت سنڈیکیٹ میں اہم، مثبت اور تعمیری نوعیت کے فیصلے کئے گئے جن کی بدولت  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور دیگر امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 14000 سے زائد طلباء و طالبات اور ریسرچرز کو معیاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں فراہم کرنا اولین مقصد ہے کیونکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز یہاں زیر تعلیم ہیں۔ان کے وقت کو قیمتی اور بامقصد بنانے کے لئے یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے سنڈیکیٹ کے ممبران میں سنڈیکیٹ کے اجلاس  میں ،سبابق وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور امتیاز گیلانی  نمائندہHEC , ڈی جی پیمرہ  اسلام آباد مختار احمد ، جاوید اقبال ایڈیشنل سیکرٹری  HED

 ڈپٹی سیکرٹری فنانس عدنان خٹک 

 ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ  حبیب الحسن گیلانی ,  رئیس خان پرنسپل گورنمنٹ کالج اکبرپورہ نوشہرہ, روزینہ رحیم پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ،،پروفیسر ڈاکٹر سعید الاسلام,پروفیسر ڈاکٹر شیر افضل،پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ،رجسٹرار صائم سہیل ,ڈپٹی رجسٹرار حسن خان, ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر شائستہ ارشاد  ، ,ڈاکٹر حاضر رحمن،ڈاکٹر یاسر شاہ،عبدالصمد خان،سہیل عالم خان، اور دیگر

ممبران نے شرکت کی

Friday, June 24, 2022

26th June International Day Against Drug Abuse & Drug Trafficking

"You need hugs from your close one to get rid of depression. Not those abusive drugs which will lead you to the ingress of death."

June 26th is known as world “Drug abuse and drug trafficking day”. For the awareness and consciousness, AWKUM drug abuse society and AWKUM peace building and conflict resolution society under the supervision of AWKUM student council (ASC) office of the provost is going to motivate all the humanity to love their lives and their love ones by saying " No to Drugs".