Search Box

Tuesday, September 28, 2021

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں فال سمسٹر 2021

 عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں فال سمسٹر 2021 کیلےء پندرہ ہزار سے زائد طلباء و طالبات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں میرٹ کی بنیاد پر تمام طلباء و طالبات کو داخلہ ملیں گے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں دوسرے صوبوں کے لیے مختص سیٹس مزید بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے خصوصی بلوچستان، گلگت ،کشمیر ،پنجاب، سندھ کے لیے ایک ایک مختص ہیں اس بار ان صوبوں سے داخلوں کے لیے درخواستیں زیادہ موصول ہوئی ہے جس کے باعث مختص سیٹوں کو زیادہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ فارنرز طلباء و طالبات کے لئے بھی مختص سیٹس کو زیادہ کی جائیں گی اس بار فورنر ز کی داخلوں کے لیےء. 59 درخواستیں موصول ہوئی ہے


Dr. Manzoor Ahmad Presented his Book To Vice Chancellor AWKUM Prof.Dr. Zahoor ul Haq

 

Dr. Manzoor Ahmad Chairperson Department of Political Science published his Book entitled "Pak-US relations during Musharaf era: An Appraisal". The boom is published by Iqbal international institute of research and Dialogue, IIU Islamabad. The book focuses on Pak-US relations during Musharaf era and analyzes the dynamics, patterns and implications of this relationship on Pakistan's politics, security, economy and society.
It explains how and why Pakistan bargained her geostrategic position for national interests and analyzes the cost and benefits of this relationship for Pakistan. The author presented his book to Prof. Dr. Zahoor ul Haq, the Honarable Vice Chancellor AWKUM






Wednesday, September 22, 2021

Newspaper Cutting

  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان تحقیق کےحوالے سے پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹی ہے یہ تمام تر سہرا لیڈرشپ کو جاتا ہےیہ بات خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری چیئرمینز کے وفد نےعبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے دورہ کے موقع پر کہی اس موقع پر میں چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ چیئرمین سوات بورڈ چیرمین بنوں بورڈ سیکرٹریIBCC اسلام آباد سیکرٹری ایبٹ آباد بورڈ اور ڈاکٹر شائستہ ارشاد موجود تھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے حالیہ ورلڈ رینکنگ کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان آئندہ تین سالوں میں دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لے گی جس کے لیے پلان تیار ہے یونیورسٹی کی فیکلٹی 50 فیصدPhD ہے جو زیادہ تر بیرون ملک سےفارغ التحصیل ہیں ہمارے ایک پروفیسر کی تحقیقی مقالے مختلف یونیورسٹیز کے مجموعی تحقیقی مقالوں سے زیادہ ہیں تحقیق کا یہ لیول پاکستان کا سب سے بڑا لیول ہے یونیورسٹیاں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا مرکز ہوتی ہیں اور یہاں علم تخلیق کیا جاتااس لئے یونیورسٹیوں کو سیاسی معاملات سے دور رہ کر ایسی پالیسی تشکیل دینی چاہیے جس سے نوجوانوں کو عصر حاضر سے مطابقت رکھنے والی تعلیم و تربیت مئسر آسکے جسے وہ عملی زندگی میں قدم رکھ کر ملک و قوم کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کر سکیں

وفد نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی نے صرف ملکی سطح پر تحقیقی و تخلیقی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی ریسرچرز اور سکالرز کے بتادلوں اور باہمی تحقیقی سرگرمیوں کو بھی موثر انداز میں اپنا یا گیا ہے۔وفد نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کو مبارکباد دی اور مزیدکہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے یونیورسٹی نے جو شناخت پیدا کیا ہے وہ آگے چل کر یونیورسٹی کی تعلیمی تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگی اور یہاں سے قوم کے ایسے نونہال فارغ التحصیل ہونگے جن کے علم و ہنر کی بدولت پاکستان کو درپیش معاشی، معاشرتی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی.