Search Box

Thursday, March 7, 2024

گرین یوتھ مومنٹ کلب عبد الولی خان یونیورسٹی مردان نے جامعہ میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا

 گرین یوتھ مومنٹ کلب عبد الولی خان یونیورسٹی مردان نے جامعہ میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر شعبہ ماحولیات میں ایک روزہ سیمینار، ادبی مقابلہ جات اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں تحریری اور تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیکر ماحولیاتی تبدیلی اور تحفظ پر اپنے خیالات پیش کئے۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس علی بیگ چترالی کا کہنا تھا کہ چترال کے پہاڑوں میں جنگلی حیات کی نایاب نسل موجود ہے جن میں قومی جانور مارخور، قومی پھول چنبیلی، قومی پرندہ چکور اور قومی درخت دیار پائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات کے تحفظ سے پاکستان کو نہ صرف ماحولیاتی فوائد بلکہ معاشی فوائد بھی حاصل ہورہے ہیں، جنکی زندہ مثال سالانہ ٹرافی ہنٹنگ اور وائلڈ لائف سائٹنگ کیلئے آنے والے سیاح ہیں۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر دلاور فرحان شمس نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے معاشرے میں شعور بیدار کریں اور لوگوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ وہ جانوروں کے غیر ضروری شکار سے پرہیز کریں، فصلوں میں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کریں اور پانی کے ذخائر کا تحفظ کریں۔ انہوں نے ملک میں وسیع پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطرے سے دوچار جانوروں، پودوں اور کیڑوں کو بچایا جا سکے۔ فوکل پرسن گرین یوتھ مومنٹ حیدر علی جاوید نے پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ماحول کے تحفظ کیلئے کئے جانے والی کوششوں کو سراہا۔

تحریری اور تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے

پوزیشن ہولڈرز اردو تقریری مقابلہ

پہلی پوزیشن: عائشہ، زوالوجی ڈیپارٹمنٹ

دوسری پوزیشن: شریح قاضی، انگلش ڈیپارٹمنٹ 

تیسری پوزیشن: صادقہ، انوائرمنٹل سائنسز

انگلش تقریری مقابلہ: 

پہلی پوزیشن: لائبہ شاہ، کمسٹری ڈیپارٹمنٹ

دوسری پوزیشن: ہانی عالم، انوائرمنٹل سائینسز

تیسری پوزیشن: وقاص، انگلش 

اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے آخر میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔






Tuesday, February 27, 2024

Abdul Wali Khan University Mardan Celebrates Foundation Day with Prominent Figures and Pledges for Continued Excellence

 

Abdul Wali Khan University Mardan marked its foundation day with a grand ceremony at the Garden Campus, attended by notable academicians, staff, and a vibrant student body, signaling a renewed commitment to academic excellence and innovation. The event, a testament to the university's journey towards becoming a beacon of knowledge, was graced by the presence of Professor Dr. Saeed ul Islam, Professor Dr. Tahir, Professor Dr. Sher Afzal, along with Registrar Hassan Khan, Director of Admissions Dr. Majid, Director ORIC Dr. Tariq Mahmood, and Director Admin Dr. Idrees. Provost Sohail Alam and Adnan Saeed, the President of the Employees Association, were also among the dignitaries present.

The ceremony began with Professor Dr. Saeed ul Islam hoisting the flag, symbolizing the start of a new chapter in the university's history of fostering educational growth and research innovation. The cutting of the foundation day cake in the university conference hall was a highlight, celebrating the achievements and progress of the institution.

Speakers at the event paid tribute to the relentless efforts of all former Vice Chancellors of Abdul Wali Khan University, acknowledging their pivotal role in elevating the university to its current prestigious position in the global rankings—second in Pakistan. Their leadership has not only shaped the academic landscape of the university but has also positioned it as a center of excellence recognized worldwide.

Reflecting on the achievements, the speakers pledged to uphold the legacy of innovation and academic rigor. "Today, we pledge to continue our efforts for the progress of the university," echoed throughout the ceremony, encapsulating the collective aspiration of the Abdul Wali Khan University community to forge ahead with determination and contribute significantly to the realm of higher education.

The foundation day event was not just a celebration of past successes but also a reaffirmation of the university's commitment to advancing research, enhancing academic programs, and nurturing a generation of leaders and innovators poised to tackle global challenges. As Abdul Wali Khan University Mardan looks to the future, it stands ready to embrace new opportunities and continue its quest for excellence in all facets of higher education.



















Result of the entrance test conducted for admissions in MS/MPhil and PhD Spring-2024 is announced

 



Result of the entrance test conducted for MS/MPhil/PhD Admissions Spring-2024 is available at https://exams.awkum.edu.pk

 


Friday, February 23, 2024

Notification From Director Admissions Regarding PhD Test For Admissions Spring-2024

 


شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان میں مادری زبانوں کا عالمی دن کے حوالے سیمینار کا انعقاد

جامعہ عبدالولی خان مردان شعبہ پشتو ، امور نوجوانان ضلع مردان اور پروسٹ آفیس کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا عالمی دن کے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت حسن خان قائم مقام وائس چانسلر عبدالولی یونیورسٹی مردان نے کی ۔  مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ہما تمغہ امتیاز تھے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان سابق وائس چانسلر لکی مروت یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر سعید السلام ڈائریکٹر اکیڈمکس عبدالولی خان مردان ، چیئرمین شعبہ پشتو ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی ، کالم نگار نور البشر نوید ، پروفیسر ڈاکٹرسید  راشد علی ، پروفیسر فضل ستار درانی ، عمثان خان ڈائریکٹر آمور نوجواناں ضلع مردان، پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسین چیف پراکٹر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، پروفیسر فرھاد صافی چیرمین شعب صحافت ، ڈاکٹر شکریہ قادر ، نگینہ بی بی ، اسسٹنٹ پروسٹ کاظم خان  دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت ۔ اس موقع چیئرمین شعبہ پشتو نے کہا کہ ہم یونیورسٹی حکام بالا کے مشکور ہے انہوں نے شعبہ پشتو کے لئے فیس میں کمی کی اور آئندہ بھی ان کے ویژن مشن کو آگے لے جائے گے اس وقت شعبہ پشتو بی ایس پشتو ، ایم فل پشتو کی کلاسز جاری ہے  ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ پشتو ہماری مادری زبان ہے اور ان کی ترقی و ترویج ہمارا فرض ہے تمام سرکاری و نجی اداروں میں پشتو بطور لازمی مضمون ہونا چاہیے ۔ ایک قرارداد کے ذریعے کہا گیا خیبرپختونخوا کے دیگر جامعات میں شعبہ پشتو کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ عنقریب  شعبہ پشتو سے طلباء کے نیوز لیٹر جاری ہوگا ۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں شعراء ، ادباء اہل قلم دیگر شخصیات اور بی ایس اور ایم فل کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد شرکت کی۔ 





















Notification From Office of The Registrar Regarding "16th Foundation Day of Abdul Wali Khan University Mardan"