عبدالولی خان یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق تھے۔ تقریب میں وائس چانسلر لکی مروت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب ،رجسٹرار سائم سہیل،پروفیسر ڈاکٹر سعید الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر ،ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر خسرو ،ڈاکٹر فاروق حسین ،ڈاکٹر ادریس ، عادل خان،وقار، کامران ،ابرار حسین اور حسن خان نے شرکت کی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت کا انتہائی اہم کردار رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت انتہائی محنتی اور ایماندار انسان ہیں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے سبکدوش ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت کو یونیورسٹی کیجانب سے یادگار ی شیلڈ اور تحائف بھی دیئے۔