Search Box

Tuesday, January 4, 2022

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی 37ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا

 عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی 37ویں سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی  اجلاس  نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 23,22 ویں اجلاس کی سفارشات منظور کی گئی 

جس کے تحت BPS 17 اور اس سے اوپر کے لیے 20%خصوصی الاؤنس ، BPS 18 اور اس سے اوپر کے لیے 20% ٹیچنگ الاؤنس،   BPS  

7-16 کے لیے 3500/-خصوصی الاؤنس ۔  اور BPS 1-6 کے لیے واشنگ اور ڈریس الاؤنس کی سفارش کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا  اسی طرح ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بھی فورم نےسفارشات کو منظور کیا گیا

۔ 36ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کو بھی منظور کیا گیا ہے اجلاس میں مختلف قسم کی انٹرنل  انکوائریز کو بھی نمٹاتے ہوئے اس پر فیصلے کیے گئے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران جو کہ پشاور اور اسلام آباد سے تشریف لائے ہیں ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کہ اس اجلاس سے یونیورسٹی کی تدریسی تعلیمی تحقیقی اور تخلیقی امور میں بہتری آئے گی  اور ان ممبران کے تعاون اور رہنمائی اور مثبت سوچ کی بدولت آج کی سینڈکٹ  اجلاس   کی کاروائی مثبت انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچی اور تمام ایجنڈا ایٹم احسن طریقے سے مکمل ہوئے 

وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی، تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت سنڈیکیٹ میں اہم، مثبت اور تعمیری نوعیت کے فیصلے کئے گئے جن کی بدولت  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور دیگر امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 14000 سے زائد طلباء و طالبات اور ریسرچرز کو معیاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں فراہم کرنا اولین مقصد ہے کیونکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز یہاں زیر تعلیم ہیں۔ان کے وقت کو قیمتی اور بامقصد بنانے کے لئے یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے سنڈیکیٹ کے ممبران میں سنڈیکیٹ کے اجلاس  میں ،جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان،سبابق وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور امتیاز گیلانی  نمائندہHEC , ایڈیشنل سیکرٹری .HED  واجد علی خان

 ایڈیشنل  سیکرٹری فنانس عدنان فرید

 ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ  حبیب الحسن گیلانی ,  رئیس خان پرنسپل گورنمنٹ کالج اکبرپورہ نوشہرہ, روزینہ رحیم پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ،پروفیسر ڈاکٹر ہما یون،پروفیسر ڈاکٹر سعید الاسلام,پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت،پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز، رجسٹرار میاں سلیم ,ڈپٹی رجسٹرار حسن خان, ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر شائستہ ارشاد  ، ,ڈاکٹر حاضر رحمن،ڈاکٹر یاسر شاہ،عبدالصمد خان،سہیل عالم خان،

.


اور دیگر ممبران نے شرکت کی