Search Box

Tuesday, November 2, 2021

6th International Multidisciplinary Research Conference (IMRC-2021) started at AWKUM

 

چھٹی عالمی ملٹی ڈیسپلن کانفرنس عبدالولی یونیورسٹی مردان میں شروع ہوئی۔عالمی کانفرنس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی پشاور، سرحد یونیورسٹی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے منعقد ہوئی۔کانفرنس کے پہلے روز وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان خصوصی تھے۔جبکہ وائس چانسلرسرحد یونیورسٹی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان، عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز ، ظاہر شاہ طورو ایم پی اے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی ڈائریکر اورک بھی موجود تھے ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر کامران خان بنگش نےعالمی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا یونیورسٹیز کے درمیان کولبریشن کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کے یونیورسٹیز درمیان تحقیق کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یونیورسٹیز ایک دوسرے کے جدید علوم سے مستفید ہو سکیں ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر نے خیبر پختون خواہ کی تینوں یونیورسٹیز کے انتظامیہ اور وائس چانسلرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا خصوصی طور پر وائس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی ترقی کا لوہا عالمی سطح پر منوایا اس کا تمام کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اور اس کی ٹیم کو جاتا ہے

اس عالمی کانفرنس کو اورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر سعید اسلام ڈاکٹر حاضر رحمن ڈاکٹر عادل اور ڈاکٹر اسد علی آرگنائز تھےکانفرنس کے پہلے روز تین سیشن منعقد کیے گئے جن کو پروفیسر ڈاکٹر ہمایون پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالودود نے چیئر کیا اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 153 مقالے پیش کیے جائیں گے جو کہ امریکہ، کینیڈا کوریا ،چین، برطانیہ ،ملائیشیا اور ترکی کے پروفیسر ز آن لائن پیش کرینگے۔ کانفرنس کے پہلے روز پہلے سیشن کے کی نوڈ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر انوشکا یونیورسٹی آف ٹورانٹو کینڈا، تھی اس کے علاوہ پاکستان بھر سے 20 یونیورسٹیز کے مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کے پہلے روز پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کہا اس قسم ہم کے عالمی کانفرنس میں میں مقامی سکالرز کو اپنا ریسرچ بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ملا ہے عالمی کانفرنس میں اس بار پختونخوا اکنامک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھی حصہ لے رہی ہے جو صوبے کی اکنامک پالیسی کا بغور جائزہ لے گی سوشل اکاؤنٹنگ مرتب ہوا ہے جو صوبے کی آمدن اور اخراجات کا تجزیہ کرے گی کہ اس سے کیا تبدیلی آ سکتی ہے اس کے لیے سفارشات مرتب کرے گی انہوں نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے تینوں دنوں کے دوران جہاں اپنے علوم ،تجربے اور صلاحیتوں کو بہترین انداز میں استعمال کرینگے وہاں یونیورسٹیز کا ماحول بھی اس طرح کی تحقیقی سرگرمیوں کے لئے نہایت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے آئندہ سالوں میں بھی اسی قسم کے مزید کانفرنسز کا عندیہ دے دیا۔ وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا اس قسم کہ کانفرنس سے باہمی روابط قائم ہوجاتے ہے۔جبکہ ملک کے بڑے تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے علوم اور تکنیکی مہارتوں کے حصول کے لئے مزید کام کیا جاسکتا ہے۔ملک اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے مختلف یونیورسٹیز کے سائنسدانوں اور سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکے کی بدولت خیبرپختونخوا کے یونیورسٹیز کے متعلق جاننے کا موقع ملا ۔بلاشبہ خیبرپختونخوا کی یہ یونیورسٹیز ملک کی اعلیٰ اور نمایاں تحلیقی اور تحقیقی ادارے ہیں


 

IMRC-2021 Day 1st - MyAlbum