Search Box

Friday, October 28, 2022

جامعہ عبدالولی خان مردان میں شعبہ پشتو کا پانچواں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

 

پشتو ایسوسی ایٹ ، بی ایس پشتو ، ایم فل پشتو کورسز کی منظوری 
پشتو زبان وادب کی ترویج و اشاعت ہماری ترجیح ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر
مردان ( پ ر ) جامعہ عبدالولی خان مردان میں شعبہ پشتو کا پانچواں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس زیر صدارت ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ھیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ہوا اجلاس میں شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی ، پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز چیئرمین شعبہ آنگلش عبدالولی خان یونیورسٹی ، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، ڈاکٹر نور البصر امن ، ڈاکٹر محمد سہیل خان ، ڈاکٹر شکریہ قادر ، ڈاکٹر امیر زادہ ، میڈم نگینہ بی بی اور فرید اثر جان نے شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ پشتو زبان وادب کی ترویج و اشاعت ہماری اولین ترجیح ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کے خصوصی ہدایات پر شعبہ پشتو کے طلباء کو فیس کم کر دیا ۔ اجلاس نے متفقہ طور پر بی ایس ایسوسی ایٹ پشتو ، بی ایس پشتو چار سالہ پروگرام اور ایم فل کورسز کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت شعبہ پشتو میں بی ایس پشتو ، ایم فل پشتو کی داخلہ جاری ہے اور آئندہ پیر سے کلاسیس شروع ہونگی.