Search Box

Friday, March 19, 2021

Meeting of Vice Chancellor AWKUM with Speaker National Assembly

 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےعبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اور ان کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اسپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے تحت ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں 150 واں پوزیشن حاصل کرنا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی ایک قابل ستائش کامیابی ہے۔یونیورسٹی کا یہ اعزاز حاصل کرنا یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی لگن اور محنت کا مظہر ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے صنعتی منصوبوں کے مکمل فعال ہونے سے پاکستان خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخواہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اس سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کاکردار اہم ہوگا۔انہوں نے ملک کو درپیش معاشرتی، معاشی ،سائنسی اور تکنیکی امور پر تحقیق کے فروغ کے لئے ریسرچ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق نے بتایا کہ تحقیقی کارکردگی کی بنیاد پر عبدالولی خان یونیورسٹی کو عالمی درجہ بندی میں 200 واں مقام حاصل ہے۔یہ یونیورسٹی ایشیاء میں 24 ویں اور جنوبی ایشیاء میں تیسری پوزیشن پر ہے۔انہوں نے اسپیکر اسد قیصر اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کا یونیورسٹی کو مطلوبہ وسائل کی دستیابی اور تعاون کے لیے ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وائس چانسلر نے اسپیکر کو یونیورسٹی کا سووینئر پیش کیا۔ اس موقع پر سینٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی انور تاج بھی موجود تھے۔