Search Box

Friday, August 25, 2023

Afghan Female Students Scholarship

 مردان ۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے افغانستان کے طالبات کے لئے داخلوں میں 50 فل فنڈنگ سکالرشپ (وظائف) کا اعلان کیا ہے جو کہ انٹر FSc FA یونیورسٹی کالج فار وومن اور انڈر گریجویٹ سطح پر ہیں اس سلسلے میں ایک اہم سطح کا اجلاس 7واں بورڈ اف مینجمنٹ سٹوڈنٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر شائستہ ارشاد،ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر ماجد،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال ہمایون اور دیگر موجود تھے اجلاس میں متفقہ طور پر افغانستان کے طالبات کے لیے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اس سال فال سمسٹر 2023 میں 50 سکالرشپس دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں طالبات کی سیمسٹر فیس چارج نہیں کی جائے گی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اس موقع پر کہا کہ افغان طالبات کے لیے فری ایجوکیشن، اور سکالر شپس کے حصول کا سنہری موقع ہے عبدالولی خان یونیورسٹی طالبات کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم اور کوشاں ہے۔سکالرشپس کے حصول کے لیے موقع سے فاٸدہ اٹھاٸیں اور آخری تاریخ سے پہلے ہر صورت میں اپلاٸ کریں ۔یاد رہے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پہلے ہی ہر پانچواں طالب علم سکالرشپ پر ہے اور 2 ہزار سے زائد سکالرشپ موجود ہیں افغان طالبات کے اسکالرشپس میں ٹرانسپورٹیشن اور ہاسٹل کی سہولت موجود نہیں ہے