عبدالولی ولی خان یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 23 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں BPS 17 اور اس سے اوپر کے لیے 20%خصوصی الاؤنس ، BPS 18 اور اس سے اوپر کے لیے 20% ٹیچنگ الاؤنس، BPS
7-16 کے لیے 3500/-خصوصی الاؤنس ۔ اور BPS 1-6 کے لیے واشنگ اور ڈریس الاؤنس کی سفارش کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جو منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی
۔ اسی طرح ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بھی فورم کو سفارش کی گئی۔
اجلاس کے ممبران نے یونیورسٹی کے اخراجات کو کم کرنے اور اس کے ریونیو میں اضافے کے علاوہ تحقیق کے فروغ کے لیے اقدامات کو سراہا
یونیورسٹی کی کی عالمی درجہ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے۔
پیٹنٹ کی تحقیق اور اس کی کمرشلائزنگ، ریسرچ انوویشن فنڈ کے قیام کی بھی شفارشات منظور کی گئی
پشتو کے شعبہ میں طلباء کی ٹیوشن فیس میں کمی کی توثیق کی گئی تاکہ طلباء و طالبات کو شعبہ پشتو کی جانب راغب کیا جا سکے
اس موقع پروفیسر ڈاکٹرذاہد علی مروت، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہو مینٹی۔ پروفیسر ڈاکٹرسلطان آیاز، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سعید السلام،
، ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی،محمد تنویر احمد ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عدنان خلیل،میاں محمد سلیم، رجسٹرار،داود جان،ڈاریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ عبدالولی خان یونیورسٹی بھی موجود تھے