Search Box

Wednesday, November 16, 2022

جامعہ عبدالولی خان شعبہ پشتو کا چھٹا سالگرہ اور ویلکم پارٹی کا اھتمام

صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید السلام تھے
پشتو زبان وادب کی ترویج و اشاعت کی خاطر شعبہ پشتو کی داخلہ فیس کم کر دی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر
 شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان کی چھٹی سالگرہ اور ایم فل ، بی ایس کے نئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اھتمام کیاگیا تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ھیومنٹیز نے کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید السلام ڈائریکٹر اکیڈمیکس تھے اس موقع پر شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ، پروفیسر فضل ستار درانی ڈائریکٹر پختونخوا انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر ، پروفیسر ڈاکٹر عاقب ، ڈاکٹر محمد سہیل خان ، پروفیسر فرھاد صافی ، پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ اسلام اور میڈم نگینہ بی بی موجود تھے ۔ مقررین نے شعبہ پشتو کی کوششوں کو سراہا اور نئے طلباء و طالبات کو جامعہ عبدالولی میں خوش آمدید کہا ۔ چیئرمین شعبہ پشتو نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق تمغہ امتیاز اور حکام بالا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نے شعبہ پشتو کے لئے فیسوں میں کمی کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ پشتو ہماری مادری زبان ہے اور ان کی ترویج و اشاعت ہمارا اولین ترجیح ہے ۔ہم نے شعبہ پشتو کے بی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فیس کو کم کر دیا ۔پروگرام کے آخری میں پروفیسر ڈاکٹر ایاز احمد کی والدہ ، اقبال حسین افکار کی بیوی اور پشتو اکیڈمی کے وسیم خان کی ناگہانی موت پر تعزیت اور دعا مغفرت کی ۔