Search Box

Tuesday, May 17, 2022

Accreditation Inspection Committee of National Agriculture Education Accreditation Council visited AWKUM

 نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکرڈیٹیشن کونسل کی ایکرڈیٹیشن انسپکشن کمیٹی نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصدفیکلٹی آف ایگریکلچر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ایکرڈیٹیشن اور معاملات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ انسپکشن ٹیم نے اس حوالے سے مختلف شعبوں ڈیپارٹمنٹ آف اگرانومی،اینٹا مالوجی،فوڈسائنس اور ہارٹیکلچر کا معائنہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورا لحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔انسپکشن ٹیم کو کانفرنس روم میں باقاعدہ طور پر یونیورسٹی اور ڈیپارٹمنٹس کی تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی و انتظامی شعبوں کے متعلق ڈاکٹر ظفر حیات، ڈاکٹرعادل حسین، ڈاکٹر امجد اقبال اور ڈاکٹر امتیاز نے بریفنگ دی۔ جس میں ایکرڈیٹیشن کونسل کے گذشتہ معائنے کے سلسلے میں مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹس میں بہتری اور اصلاحات لا کر اس شعبے کو ملک کا بہترین شعبہ بنانا ہے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا نے کہا کہ ملکی ترقی اور خود کفالت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے