Search Box

Thursday, April 7, 2022

پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی اور شعبہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ۔


پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی اور شعبہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ۔ 
اس مفاہمتی یاداشت سے دونوں اداروں کے طلبا و طالبات برابر مستفید ہوسکے گے ۔
پشاور ( کیمپس رپوٹر ) پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور اور شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت کی تقریب جامعہ پشاور میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر فیکلٹی کے ڈین صاحبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور شعبہ پشتو کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر اور شعبہ پشتو عبدالولی خان یونیورسٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی ، ڈائریکٹر پی این ڈی جامعہ پشتو جناب اطهر حسین بنگش نے شرکت کی ۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان علمی ، ادبی , تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں میں باہم اشتراک کو فروغ دینا ہے ۔ اس موقع پر جامعہ پشاور کے وائس چانسلر صاحب نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ہونے والی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ آخر دونوں شعبہ جات کے ڈین صاحبان اور شعبہ جات کے صدور نے وائس چانسلر صاحب کا اس بات پر خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ پشتو 
زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے ۔